ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مُلکی کے قریب خطرناک حادثہ،2 کی موت، 6مسافر زخمی

مُلکی کے قریب خطرناک حادثہ،2 کی موت، 6مسافر زخمی

Sat, 01 Apr 2017 13:17:31    S.O. News Service

منگلورو یکم اپریل (ایس او نیوز) مُلکی کے قریب ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں منگلورو کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس سڑک کنارے پارک کی ہوئی لاری سے ٹکراگئی اور اس کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت کے ساتھ6مسافرشدید زخمی ہوگئے، جس میں ایک گیارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

کہا جاتا ہے کہ لاری خراب ہوجانے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑی کی گئی تھی۔اس دوران شاید ایکسپریس بس کا ڈرائیور عجلت میں پارک کی ہوئی لاری کو دیکھ نہیں پا یا اور بہت ہی تیز رفتاری کے ساتھ اپنی بس لاری سے ٹکرا بیٹھا۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔ سامنے بیٹھے ہوئے مسافروں میں سے ایلسن ڈیسوزا (۲۶سال) موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔جبکہ دوسرا مسافر بعد میں چل بسا۔حادثے کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے ہائی وے پر ٹریفک متاثر ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے زخمی مسافروں کو باہرنکالنے اور اسپتال بھیجنے میں بڑی سرعت دکھائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور ٹریفک بحال کرنے کے اقدامات کیے۔


Share: